میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے مشترکہ دشمن پر کیے جاتے ہیں ،پاکستان اہم ترین اتحادی اور دوست ملک ہے، امریکا کو پاکستان کی قربانیوں کے احساس ہے، دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کو ایک ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکی عوام کو قریب لانے کیلئے کام کررہے ہیں،وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستانی امریکا کو ناپسند کرتے ہیں، پاکستانی اورامریکی ایک ہی طرح سوچتے ہیں تاہم ہمیں سمجھنا اور سیکھنا ہے کہ پاکستانی عوام امریکا سے کیا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام تک پاکستان متاثر رہے گا، امریکا چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں استحکام رہے۔ کیمرون منٹر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے عمل میں شریک رہیں گے اورنومبر کے وسط میں ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ پاکستانی اورامریکی تیزی سے ترقی کرناچاہتے ہیں، اڈومور کافارمولا غلط فہمی کے سواکچھ نہیں۔
...............
/110